اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آل خلیفہ مزدوروں کی طرف سے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر کئے گئے حملے کی مذمت میں بحرین کے بزرگ علماء نے ایک بیان صادر کر کے اس شرمناک عمل کے مقابلہ میں اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔ بحرین کے چار بزرگ علماء شیخ عبد الحسین الستری، سید جواد الوداعی، سید عبد اللہ الغریفی اور شیخ محمد صالح الربیعی کی طرف سے دئے گئے اس بیان میں آیا ہے کہ ہم اس شرمناک اقدام کی شدت سے مذمت کرتے ہیں اور بحرین کے غیور عوام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پر امن انداز میں احجاج کر کے اس اقدام کی مذمت کریں۔اس بیان میں علماء نے اس خطرناک اقدام کا ذمہ دار بحرین میں موجود نظام کو ٹھہراتے ہوئے تاکید کی ہے کہ بحرین کے انقلابی عوام ہر گز اپنے دینی رہبر پر حملے کے مقابلہ میں خاموشی سے نہیں بیٹھیں۔واضح رہے کہ آل خلیفہ کے دسیوں اہلکاروں نے آج صبح آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر حملہ کر کے گھر کے دروازوں کو توڑ دیا اور گھر میں گھس کر پورے گھر کی تلاشی لی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
16 مئی 2013 - 19:30
News ID: 420106
بحرین کے بزرگ علماء نے ایک بیان دے کر آل خلیفہ کے مزدوروں کی طرف سے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر کئے جانے والے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔